محکمہ ہیلتھ کی نااہلی ایک اور جان لے گئی

breaking news

پنڈدادنخان(عدنان یونس،سلیمان شہباز)پنڈدادنخان محکمہ ہیلتھ کی نااہلی ایک اور جان لے گئی بنیادی مرکز ٹو بھہ میں حفاظتی ٹیکے نے معصوم کی جان لے لی 24 گھنٹے بعد معصوم بچہ دم توڑ گیا ہسپتال کے عملے نے کوئی توجہ نہ دی والدین غم سے نڈھال ہو گئے، اس سے قبل لِلہ رورل ہیلتھ سینٹر میں سابق پولیس آفیسر آکسیجن نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا،انکوائریاں کاغذی کاروائیوں تک محدود طبی سہولیات غریب کی پہنچ سے دور،اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ٹوبھہ کے رہائشی محمد ریاض میڈیا کو بتایا کہ میری بیوی 9ستمبر 2022 کو اپنے ڈیڑھ سالہ بچے ریاست علی کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے لیے بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ لے کر گئی ٹیکہ لگواکر جونہی گھر پہنچی تو بچے کی حالت غیر ہوگئی وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا ہم فوری اسے بنیادی مرکز صحت لے گئے لیکن عملے نے کوئی توجہ نہ د یتے ہوئے معمولی دوائی دے کر واپس بھیج دیا اور کہا کہ آپ کل دوبارہ 9بجے بچے کو اسپتال لے آئیں جب ہم دس ستمبر کو دوبارہ نیم بے ہوشی کے عالم میں بچے کو لے کر بنیادی مرکز صحت پہنچے تو ڈاکٹر نے بچے کو چیک کیے بغیر ایک سیرپ لکھ کر دے دیا لیکن گھر پہنچنے کے بعد ہمارا بچہ دم توڑ گیا بنیادی مرکز صحت والوں کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ آپ کا بچہ بخار کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے ٹیکے کی وجہ سے موت واقع نہیں ہوئی تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری صحت مراکز اور ہسپتالوں میں غیر تربیت یافتہ اور بے حس عملہ کے باعث عوام طبی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اس سے قبل بھی دیہی مرکز صحت لِلہ شریف میں بھی اس قسم کا واقعہ رونما ہو چکا ہے جبکہ متعلقہ افسران معاملہ کی تحقیقات کروانے کی بجائے کاغذی کاروائیاں کرکے معاملہ دبا دیتے ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غیر تربیت یافتہ عملہ اور بے حس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے زمہ دار عملہ کی تعیناتی یقینی بنائیں تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کے عوام صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں