لاک ڈوان

لاک ڈوان کا آٹھواں روز شہریوں کی بڑی تعداد گھروں تک محدود رہی

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)ملک بھر کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی لاک ڈوان کا آٹھواں روز شہریوں کی بڑی تعداد گھروں تک محدود رہی پنڈدادن خان میں دیہاڑی دار طبقے کو مشکلات کا سامنا آٹے کے بحران کا خدشہ تحصیل پنڈدادنخان کی واحد فلور مل سے آٹے کی محدود سپلائی جاری آٹا چکیوں کے نرخ مقررہ نہ ھونے سے من پسند ریٹ پر فروخت جاری ذرائع کے مطابق پنڈدادن خان کے علاقہ دھریالہ جالپ میں چکیوں کا آٹا 2450 روپے من سے بھی زیادہ میں فروخت ھونے لگا جبکہ گندم کا سرکاری ریٹ 1500روپے ہے دفعہ144 کے نفاذ کیلیے پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری پولیس رینجرز اور پاک فوج کے دستوں کا گشت میونسپل کمیٹی کی طرف سے مارکیٹوں میں سپرے کا سلسلہ شروع مقامی این جی اوز کا کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری جبکہ دیہاڑی دار طبقے کو شیدید مشکلات کا سامنا ھے تحصیل کی واحد فلور مل سے آٹے کی محدود پیمانے پر سپلائی جاری ھے جب کہ غریب لوگوں کو گھنٹوں انتظار کے بعد دس کلو آٹا بھی میسر نہیں اٹا چکیوں کے نرخ مقررہ نہ ھونے سے من پسند ریٹ پر فروخت جاری دھریالہ جالپ میں چکی کا آتا2450 روپے من میں فروخت ھو رھا ھے جبکہ گندم کا سرکاری ریٹ 1500 روپے من ھے لاک ڈوان کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد گھروں تک محدود ھے جبکہ قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مین چورایوں پر ڈیوٹی سرانجام دیے رہے ہیں ٹریفک پولیس ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر موقع پر چالان کر رہی ھے جبکہ پولیس رینجرز اور پاک فوج کے دستے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر سڑکوں پر گشت کر رھے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے مین مارکیٹوں میں جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ شروع کر دیا گیاجبکہ ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر میں ابھی تک حفاظتی سپرے نہ ہو سکا،عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیوڑہ میں بھی حفاظتی سپرے کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں