Governing Body RDA approved 13

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے ولایت کمپلیکس کے لیے ٹی او آر تھرڈ پارٹی آڈٹ منظور کرلیا

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی اے)کی گورننگ باڈی کا 47 واں اجلاس آج آر ڈی اے راولپنڈی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی نے شرکاء / گورننگ باڈی کے ممبران کا استقبال کیا۔ میٹنگ میں گورننگ باڈی کے ممبران،میجر ریٹائرڈمحمد لطاسب ستی ایم پی اے پی پی 6،نسرین طارق ایم پی اے (ڈبلیو 301)، مقرب علی ٹیکنیکل ماہر / ممبر، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ایم ڈی واسا، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آر ڈی اے، محکمہ خزانہ کے نمائندوں، ایچ یو ڈی اور پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی نے شرکت کی، محکمہ لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی اور آر ڈی اے راولپنڈی کے افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔اجلاس کے دوران باہمی اتفاق رائے سے گورننگ باڈی نے مختلف اہم ایجنڈا نکات جن میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لئے شرائط وضوابط (ٹی او آرز) کو سرکاری اراضی پر ولایت کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق منظوری، موجودہ آر ڈی اے پارکنگ پلازہ فوارہ چوک راولپنڈی میں اضافی دو سٹوری کی تعمیر، آر ڈی اے پارکنگ پلازہ کا تہہ خانہ میں پناہ گاہ کے قیام کی منظوری، آر ڈی اے ملازمین گریڈ 9 تا 16 کے لئے سپورٹ الاؤنس گرانٹ کی منظوری، نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں آر ڈی اے ملازمین کے لئے 2 کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل کر دی گئی ہے، آر ڈی اے کی ون ونڈو سروسز کا کمپیوٹرائزیشن کی منظوری دی گئی، آخر میں چیئرمین آر ڈی اے نے ممبروں کو یقین دلایا کہ وہ آر ڈی اے کو عوامی دوست ادارہ بنانے کے لئے اپنے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلی میٹنگ 21 مارچ 2020 کو ہوگی۔ شکریہ کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں