murree-news murree 12

دنیا میں سیدنا معاویہؓ نے اسلام کا پرچم لہرایا اور خلافت عادلہ و راشدہ قائم

مری ایم ایس اوپنجاب 22رجب المرجب کو ”یوم امیر معاویہؓ” کے عنوان سے منائے گی۔سیدنا امیرمعاویہؓ کاتب وحی اور عظیم صحابی رسول ہیں سیدنا معاویہؓ کی بہن ام حبیبہؓ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں تھیں اس لیے سیدنا معاویہ کو خال المسلمین کا لقب دیا گیا آپ ؓنے قبول اسلام کے بعد ساری زندگی دین اسلام کی بے لوث خدمت میں وقف کردی نصف سے زائد دنیا میں سیدنا معاویہؓ نے اسلام کا پرچم لہرایا اور خلافت عادلہ و راشدہ قائم کی آپؓ کے ہی دور خلافت میں اسلام برصغیر تک پہنچا آپ کی مقدس حیات مسلم طلبہ کیلیے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہارمسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب کے ناظم اطلاعات نے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ مسلم طلبہ صحابہؓ و اہلبیتؓ کی زندگیوں کا مطالعہ کریں سیدنا معاویہؓ کی زندگی مشعل راہ ہے موجودہ مسائل کا حل سیدنا معاویہؓ کے نظام حکومت میں مضمر ہے ضرورت اس امر کی ہے کے۔سیدنا امیرمعاویہؓ کے سیرت و کردار سے مسلم نوجوانوں کو روشناس کروایا جائے اور حکومتی سطح پر یوم سیدنا امیر معاویہؓ کو منایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں