مہنگائی

خود ساختہ مہنگائی کا وائرس بے قابو

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)تحصیل پنڈدادنخان میں منافع خور بے لگام،خود ساختہ مہنگائی کا وائرس بے قابو ہوگیا سبزی پھل غریب کی پہنچ سے دور،سینیٹائزر ڈیٹول اور فیس ماسک بھی نایاب ہوگئے دکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے،انتظامیہ بے بس ڈی سی جہلم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی بڑی تحصیل میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث خود ساختہ مہنگائی کا جن عوام کے لیے وبال جان بن گیا پھل سبزی دوگنے ریٹ پر فروخت ہونے لگی جبکہ دکاندار بھی اشیاخوردنوش کے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے میڈیکل سٹوروں پر کم قیمت پر فیس ماسک کے اشتہار تو لگا رکھے ہیں لیکن ماسک نہ ہونے کا کہہ کر لوگوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے مشکل کی اس گھڑی میں منافع خوروں نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کیا ہوا ہے آٹا گھی چینی و دیگر ضروری اشیا مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں اسی طرح سبزی فروش اور پھل فروش بھی کسی سے پیچھے نہیں موذی وبا کی آڑ میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں دکاندار عوام کا سہارا بننے کی بجائے ناجائزمنافع خوری کر کے غریب عوام کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے پرزور اپیل کی ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف قانون کاروائی کی جائے اور حکومت پاکستان کی طرف سے تحہ کردہ ریٹس پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں