صداقت علی عباسی 15

حالیہ جنگلات کے کٹائو کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے افسران

مری ایم این اے وتحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی نے حالیہ جنگلات کے کٹائو کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے افسران ،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف علاقائی وفود سے ملاقاتیں کیں برگیڈیئر جاوید ستی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے بعد انہوںنے کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کو درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور اس ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروئی کی جائیگی کسی بھی انفرادی یا اجتماعی طور پر درختوں کے کاٹنے کے عمل کو برداشت نہیں کیاجائیگا اس سلسلے سوموار کے دن ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ جنگلات کے افسران اور این اے 57 کے جنگلات کے فوکل پرسنز کا اجلاس بلایاگیا ہے جس میں ایک بھرپور پالیسی مرتب کی جائیگی اور جو بھی قانونی یا انتظامی سقم ہیں انکو دور کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائیگا جس کو میڈیا کے ذریعے سب کو آگاہ کیاجائیگا انہوںنے کہا کہ جنگلات کو کو بھی نقصان پہنچائے گا اسے کسی صورت معاف نہیں کیاجائگا اوربھرپور کاروائی ہوگی جنگلات کے بچائو کیلئے قانون میں ترمیم یا اسکی وضاحت میں جو خامیاں ہیں انکو دور کرنے کیلئے عدالتی،قومی اور صوبائی اسمبلیز کے فورم کو بھی استعمال کیاجائیگا تاکہ قانون میں بھی ترمیم کو یقینی بنایاجاسکے انہوںنے کہا کہ جنگلات اس علاقے کا قیمتی اوربڑااثاثہ ہیں انکو ہر قیمت پر بچایاجائیگا او روزیراعظم کے ویثرن کلین اور گرین پاکستان کے تحت بڑی تعدادمیں پھلدار درختوں کی شجر کاری مہم جاری رہیگی جس طرح ہم درخت لگانے میں بھرپور طریقے سے وزیر اعظم کے ویثرن کو کامیاب بنانے کیلئے کام کررہے ہیں اسی طرح انکے کٹائوسے بچانے کیلئے کوئی کثر بھی نہیں اٹھارکھی جائیگی درختوں کو کاٹنے والوں کے ساتھ معاشرے کے دشمن جیسا رویہ اختیارکیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں