پی ایس ایل میچ 14

جعلی ٹکٹوں پر پی ایس ایل میچ کے لئے جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 07ملزما ن گرفتار

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی کارروائی، جعلی ٹکٹوں پر پی ایس ایل میچ کے لئے جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 02 افراد سمیت جعلی ٹکٹوں پر میچ دیکھنے والے 07ملزما ن گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پی ایس ایل کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے دو افراد عثمان اور اویس کو گرفتار کر لیا، جبکہ جعلی ٹکٹوں پر پی ایس ایل میچ دیکھنے والے 05افراد محمدنعمان، توحید احمد، محمد شاہ، ارشاد، شاہ ولی عثمان اور اویس کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے جعلی ٹکٹوں پر کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی،ملزمان کو چیکنگ وسکینگ کے دوران جعلی ٹکٹیں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، راولپنڈی پولیس ہر قسم کی قانون شکنی پر موثر قانونی کارروائی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں