محمد احسن یونس01 17

:تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گرجا روڈ پر دوہرے قتل کا معاملہ

راولپنڈی :تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گرجا روڈ پر دوہرے قتل کا معاملہ،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کا واقعہ کا نوٹس، ایس پی صدر ڈویژن سے رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گرجا روڈ پر دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا،واقعہ کا سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر نے کے احکامات جاری کیے،ایس پی صدر ڈویژن نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا روڈ پر سگے بھائی نے رشتہ کے تنازعہ پر حقیقی بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا،مقتولین کی شناخت مسماۃ شاہ زلفاں اور محمد عارف کے نام سے ہوئی،مقتولین کی نعشوں کا پوسٹمارٹم کروا لیا گیا ہے، اور واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ڈی پی او صدر سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں