Note-Rs-

بنک برانچوں اور چیف منسٹر سکیم کے تحت لی گئی

مری بنک برانچوں اور چیف منسٹر سکیم کے تحت لی گئی گاڑیوں کی اقساط کے حوالے سے بھی لوگوں کو اقساط کی ادائیگی میں شدید مشکلات کاسامنا ہے ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ جو رینٹ پر گاڑی چلاکر ماہانہ قساط دے رہے تھے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کو ہے تمام علاقے سنسان ہیں ایسے میں ان گاڑیوں کی اقساط ادا کرنا ناممکن ہے ٹرانسپورٹراوردیگر نے اعلیٰ حکام،حکومت پاکستان اور سٹیٹ بنک سے ان دوماہ کی اقساط کو چھوٹ دینے کی اپیل کی ہے اور اقساط کی رقم میں بھی 50 فیصد کمی کامطالبہ کیا ہے تاکہ آسانی سے آنے والے ماہ میں ادائیگی کی جاسکے 2020 کے آخر تک گاڑیوں کی اقساط کی رقم 50 فیصد کم کرنے کامطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں