لاہور:
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے موہنجوداڑو ایکسپریس سمیت ایم ایل ٹو پر تمام ٹرینوں کی بحالی کے لیے ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پی آر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والی ٹرینوں کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، بہتر مانیٹرنگ سے ٹرینوں کو منافع بخش بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ریلوے ڈرائی پورٹس کی آمدنی میں اضافے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کر کے ڈرائی پورٹس کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ِ
#ایم #ایل #ٹو #پر #ٹرینیں #چلانے #کا #منصوبہ #بنایا
(شہ سرخی کے علاوہ، اس کہانی کو مری نیوز کے عملے نے ایڈٹ نہیں کیا ہے اور یہ خبر ایک فیڈ سے شائع کیا گیا ہے۔)