آر آئی یوجے کی خواتین صحافیوں کےاعزاز میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب

‎راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جڑواں شہروں کی خواتین صحافی بیٹیوں اور بہنوں کے اعزاز میں عید گفٹ
‎ تقسیم کرنے کی نیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیاگیا ،پریس انفارمیشن آفیسر شہیرہ شاہد نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آر آئی یوجے کی طرف سے خواتین صحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئےعیدی تحائف دینے کی روایات کا آغاز ایک قابل قدر مثال ہے، انہوں نےکہاکہ خواتین معاشرے اور ملکی ترقی میں اہم کردار کررہی ہیں وہیں خواتین صحافیوں نے میڈیا انڈسٹری میں شاندار پیشہ وارانہ خدمات کےذریعے اپنی اہمیت اور جگہ خود بنائی ہے ، انہوں نے کہاکہ بلخصوص کرونا وبا کے حالات میں خواتین صحافیوں نے بلاخوف وخطر معلومات عوام تک پہنچانے کا فریضہ بطریق احسن انجام دیاہے ، انہوں نے کہاکہ شعبہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اور اس کی آزادی اور ضروریات کا خیال رکھنا وزارت اطلاعات کی ذمہ داریوں میں شامل ہے جس کو ہر سطح پر پورا کیاجائےگا ۔
‎راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کی عید تحائف تقسیم کرنے کی تقریب میں خواتین صحافیوں کو کرونا وائرس جیسی وبا میں جراتمندانہ کام کرنے پر سراہا گیا اور خواتین صحافیوں کو تحائف دیے گئے ۔۔۔
‎تقریب میں موجود خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس کاوش کو دل سے سراہتے ہیں، اور آر آئی یو جے کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آر آئی یوجے کی یہ کاوش قابل ستائش ہے ، سیکرٹری جنرل نآصر زیدی نے کہاکہ خواتین نے صحافت کے میدان میں شاندار خدمات سرانجام دیں ہیں ، وہ ہر میدان میں مردوں کےشانہ بشانہ کردار ادا کرکے صحافت اورجمہوریت کی مضبوطی کے اہم کردار ادا کررہی ہیں، سابق صدر شکیل انجم نے کہاکہ ۔
‎خواتین ہمارا فخر ہیں اور آج کے اس دور میں انکا کردار ہر شعبہ میں بہت اہم ہے ۔سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے فوزیہ شاہد نے کہاکہ ب
‎خواتین نے شعبہ صحافت میں اپنا لوہا منوایا ہے۔سابق صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے کہاکہ
‎خواتین جرنلسٹس نے کرونا وبا کے اس دور میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ فیلڈ رپورٹنگ میں نظر آئیں ،آر آئی یوجے کےصدر عامر سجاد سید نے کہاکہ
‎راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس پہلے بھی ورکرز کے لیے خوشیوں اور انکے حقوق کے لیے کام کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے جنرل سیکرٹری آر آئی یوجے آصف علی بھٹی نے کہاکہ خواتین صحافی معاشرے کی آبیاری میں اپنا بہترین کردار ادا کررہی ئیں ملک میں جمہوریت یا آمریت کے دور میں خواتین کا صحافیانہ کردار تاریخ کا سنہری باب ہے۔
‎اس موقع پر تمام معزز خواتین جرنلسٹ نے کمیٹی چیئرمین شکیل انجم،انور رضا،صغیر چوہدری،مائرہ عمران شکیلہ جلیل،شازیہ نئیر، آسیہ کوثر اور آمنہ الپیال کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عید کے اس موقع پر عید گفٹ کی تقریب منعقد کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں