کراچی:
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ضلعی سطح پر انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔
آئی جی نے کہا کہ سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کو اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حساس یونین کونسلوں میں پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
آئی جی نے مزید ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں۔ حساس علاقوں میں متعلقہ پولیس اور کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سول و دیگر اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔
ِ
#آئی #جی #سندھ #نے #پولیو #ٹیموں #کی #حفاظت #کا #حکم #دے #دیا
(شہ سرخی کے علاوہ، اس کہانی کو مری نیوز کے عملے نے ایڈٹ نہیں کیا ہے اور یہ خبر ایک فیڈ سے شائع کیا گیا ہے۔)